اندر میں ابليس
[ سندھی افسانے کا اردو ترجمہ ]
(تحرير:
طارق عزيز شيخ | ترجمہ: یاسر قاضی)
وہ بہت
معزز، شريف اور نيک مرد کے طور پر پہچانا جاتا تھا- مُحلّے کی مسجد کا پيش امام
تھا- اس کے چہرے پر سیاہ ریش کے زیادہ تر بال
کچھ سفید بالوں کے ساتھ نمایاں تھے- سر پر سفید جالی والی ٹوپی پہنتا تھا،
جبکہ اس کے کندھوں پر رومال رکھا ہوتا تھا- پڑوس کے لوگ دين کے تمام معاملات و
مسائل اسی سے پوچھنے آیا کرتے تھے- جمعے کی نماز سے پہلے والی اس کی تقرير اکثر طویل
ہُوا کرتی تھی، جس میں وہ اکثر جنّت اور دوزخ کے موضوع کا ذکر کيا کرتا تها-
حاضرين اس کی تقرير سے بيحد متاثر ہوا کرتے تھے- اس کا کردار بظاہر ایک بزرگ اور معلم
والا تها- ہر کوئی اس پر اندھا اعتماد کیا کرتا تھا-